ہسپانوی جزیرے گران کینیریا کے جنگل میں لگی آگ مذید حصوں تک پھیل گئی

پیر 19 اگست 2019 15:51

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ہسپانوی جزیرے گران کینیریا کے جنگل میں لگی آگ پرکچھ حصوںمیں قابو پالیا گیا، جبکہ کئی مذید حصوں میں آگ شدت سے دوبارہ بھڑک اٹھی جس پر قابو میں شدید مشکلات کے باعث مقامی آبادی کو انخلاء کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہنگامی ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے کیآبادی 8,000 کے قریب ہے ۔ ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔