الاسکا، 50 سال قبل بھیجا گیا پیغام ساحل سمندر پر بوتل سے مل گیا

پیر 19 اگست 2019 15:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) 50سال قبل بھیجا گیا پیغام ایک بوتل سے مل گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی الاسکا کے ساحل سمندر پر ایک شخص ٹائلر ایوانوف کوایک بوتل ملی جسے وہ اپنے گھر لے گیا اور بچوں کے سامنے اسے کھولا جس کے اندر ایک کاغذ پر روسی زبان میں لکھا گیا ایک خط موجود تھا جو 50سال قبل تحریر کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹائلر ایوانوف نے اسے فیس بک پر شیئر کیا اور اور اس کی درخواست پر ایک روسی مترجم نے ترجمہ کیا۔ خط میں 20 جون1969ء کی سرد جنگ کے حوالے سے ایک پیغام درج تھا۔ روسی میڈیا پر خط منظر عام پر آنے کے بعد روسی بحریہ کے سابق اہلکار اور خط نویس کیپٹن عناتولی پروکوفیوچ بوٹسانینکو کو تلاش کیاگیا جس نے بتایا کہ اس نے روسی بحریہ کے جہاز سولک سے اس وقت خط لکھا تھا جب اس کی عمر 36سال تھی ۔ جب اسے بتایا گیا کہ اس زمانہ کی روسی بحریہ کے جہا ز سولک کو 1990 ء میں سکریپ کے لئے فروخت کر دیاگیا تھا تو وہ ما ضی کی یاداشتوں پر آبدیدہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :