ہم نے پلاسٹک بیگز کے تدارک کے عملی آغاز کا نفاذ کردیا ہے،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

جناح اسپتال اوراین آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ نے اسپتال کی حدود میں پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دے دیا ہے،ترجمان سندھ حکومت

پیر 19 اگست 2019 15:57

ہم نے پلاسٹک بیگز کے تدارک کے عملی آغاز کا نفاذ کردیا ہے،بیرسٹر مرتضیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے پلاسٹک بیگز کے تدارک کے عملی آغاز کا نفاذ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جناح اسپتال اوراین آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ نے اسپتال کی حدود میں پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دے دیا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی اور سر سید انجینرنگ یونیورسٹی نے بھی جامعہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی جو کہ خوش آئند اقدام ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے امید ظاہر کی کہ دوسرے تعلیمی ادارے بھی سندھ حکومت کے اس احسن اقدام کی تعمیل کریں گے۔

نجی اداروں کو بھی اپنی حدود میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ممنوع قرار دینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :