ملالہ یوسفزئی پر ہونے والی تنقید پر ان کے والد میدان میں آ گئے

ضیاءالدین یوسفزئی نے ملالہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے صحافی کو کرارا جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اگست 2019 15:46

ملالہ یوسفزئی پر ہونے والی تنقید پر ان کے والد میدان میں آ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2019ء) : ملالہ یوسفزئی کے والد نے بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے صحافی کو کرارا جواب دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ملالہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے پوچھنا تھا کہ گزرے دو ہفتوں سے مقبوضہ وادی میں اسکول، کالج بند اور ہزاروں بچے، بچیاں گھروں میں قید ہیں۔

کوئی بیان،کوئی پریس کانفرنس کوئی ہلکا پھُلکا اجتجاج ہی۔ آپ کو تو روزانہ اس پر بات کرنی چاہئیے تھی۔ اس خاموشی کی وجہ جان سکتا ہوں؟
جس پر ملالہ یوفزئی کے والد نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بهٹی صاحب ! ملاله نے 8 اگست كو جو بیان دیا اس پر 21 ہزار كمنٹس آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور انٹر نشنل میڈیا نے خوب كوریج دی ہے۔ مگر آ پ جیسے لوگوں كو تو اس رزم گاه میں بهی ملاله اور دوسرے سیاسی مخالفین پر تیر اندازی كركے كشمیر فتح کرنا ہے ۔

یہ حالت رہی توكشمیریوں كاالله ہی مالک ! شكریہ۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جس کے بعد کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد سے بھارت کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور پُر زور مذمت بھی کی گئی۔ بھارت کے اس اقدام کے بعد سے ملالہ یوسفزئی نے اس حوالے سے کوئی رد عمل نہیں دیا تھا جس پر ملالہ یوسفزئی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں تھیں۔ لیکن 8 اگست کو ملالہ یوسفزئی نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں اسکولز بند ہونے پر آواز نہ اُٹھانے کی وجہ سے ملالہ یوسفزئی ایک مرتبہ پھر سے تنقید کی زد میں آ گئی تھیں۔