”کرپٹ نمائندوں وپولیس، نااہل ڈپٹی کمشنراورسلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے نوشکی کے عوام بے یارو مددگارہیں“

نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ کا نوشکی میں مظاہرین سے خطاب

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 19 اگست 2019 15:54

”کرپٹ نمائندوں وپولیس، نااہل ڈپٹی کمشنراورسلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ کرپٹ نمائندوں و پولیس و نااہل ڈپٹی کمشنر اور سلیکٹنڈ حکومت کی وجہ سے نوشکی کے عوام بے یارو مددگار اور ڈاکووٴں کے رحم و کرم پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے زیر اہتمام چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف گل خان نصیر چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوشکی کے عوامی نمائندے و پولیس اور ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل سے غافل بھتہ خوری کرپشن و کمیشن خوری میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف نوشکی میں چوری،ڈکیتی موٹر سائیکل سے گاڑیوں اور شریف شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر دلیری کے ساتھ ڈکیتیاں کررہے ہیں لیکن نیشنل پارٹی نوشکی کے عوام کے مصائب و مشکلات و چوری ڈکیتی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زہری کے قاتلانہ حملہ اور شہادت کی مذمت کیااور کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ، ضلعی صدر ظاہر خان بلوچ،رب نواز شاہ بی ایس او کے رہنماوٴں حق نواز شاہ،وکرم کنول بلوچ،قاسم مہر جمالدینی اور نثار احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی کے عوامی نمائندے اور سلیکٹڈ حکومت اور نوشکی پولیس و ڈپٹی کمشنر نوشکی عوامی مسائل سے بے خبر ہیں لیکن نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار نوشکی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی ۔

غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے نوشکی چوروں ڈاکووٴں اور مسائل و مشکلات کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوری ڈکیتی پر قابو نہیں پایا گیا تو نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار پولیس تھانہ اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے نوشکی کے عوام کے ساتھ مل کر دھرنا دیا جائے گا۔