سوزوکی موٹرز کے آپریٹنگ منافع میں 46.2 فیصد تک کمی

پیر 19 اگست 2019 16:19

سوزوکی موٹرز کے آپریٹنگ منافع میں 46.2 فیصد تک کمی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاپان کے چوتھے بڑے کار ساز ادارے سوزوکی موٹرز کے آپریٹنگ منافع میں 46.2 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی بری وجہ جاپان میں سوزوکی موٹرز کی گاڑیوں کی پیداوار میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

سوزوکی موٹرز کے مطابق ان کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی اپریل تا جون میں 62.7 بلین ین (592 ڈالر)کاآپریٹنگ منافع حاصل ہوا جو کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 116.5بلین ین کم ہے تاہم رواں مالی سال بھر میں کمپنینے 330 بلین ین کا منافع حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :