اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ دوران پرواز کاک پٹ میں داخل ہونے سے روکے جانے پر سیخ پا ہو گئیں

پیر 19 اگست 2019 16:24

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتین یاہو کی اہلیہ سارہ نیتین یاہو یوکرین کے دورہ کے دوران مسافر طیارے کے کاک پٹ میں داخل ہونے سے روکے جانے پر اس قدر سیخ پا ہو گئیں کہ سفر کے اختتام تک بھی ان کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے ایئر پورٹ پر استقبال کرنے والوں سے بھی انتہائی بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ اتوار کو یوکرین روانہ ہوئے تو دوران پرواز ان کی اہلیہ سارہ نے کاک پٹ میں جانے کی کوشش کی تاہم اسرائیل کی سرکاری فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کے پائلٹ نے سکیورٹی رولز کے تحت ان کو کاک پٹ میں جانے سے روک دیا جس پر خاتون اول سیخ پا ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کا غصہ سفر ختم ہونے تک بھی ٹھنڈا نہ ہو سکا اور یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچنے پر جب ان کو میزبانی کی مقامی روایت کے مطابق روایتی لباس میں ملبوس یوکرینی خواتین نے روٹی اور نمک پیش کیا تو بنجمن نیتن یاہو نے تو اس میں سے کھایا لیکن خاتون اول غصے کی وجہ سے ایک نوالہ بھی نہ لے سکیں اور انہوں نے انتہائی بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روٹی اور نمک کو زمین پر گرا دیا۔

متعلقہ عنوان :