Live Updates

مولانا فضل الرحمان اگر پشاور سے اسلام آباد تک سڑکیں بند کردیں تو بھی احتساب نہیں روکے گا، شوکت یوسفزئی

دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ،کشمیر کا مسئلہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اٹھایا، صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 19 اگست 2019 16:54

مولانا فضل الرحمان اگر پشاور سے اسلام آباد تک سڑکیں بند کردیں تو بھی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگر پشاور سے اسلام آباد تک سڑکیں بند کردیں تو بھی احتساب نہیں روکے گا۔پشاور کے نشتر ہال میں تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ،کشمیر کا مسئلہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اٹھایا۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہا کہ کیا فضل الرحمان کا حق نہیں بنتا کہ کشمیر پربات کرسکیں مولانا سے پوچھتا ہوں کوئی فتوی ًہے جو کرپشن کو صحیح ثابت کری کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور مولانا اپوزیشن کو بچا رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دوسری اے پی سی لیکن کوئی اعلیٰ لیڈر نہیں آرہا، اس وقت تمام کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،50 سال بعد موقع ملا کہ کشمیر کے حوالے سے بات کی جائے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ کسی کی کوئی جرات نہیں کہ وہ پولیو کو روک سکے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات