ْکوٹلی ،ڈپٹی کمشنر کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ،کنٹرول لائن کے زخمیوں کی عیادت کی

پیر 19 اگست 2019 17:11

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کنٹرول لائن کے زخمیوں کی عیادت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کو ایم ایس ڈاکٹر سردارنصراللہ خان نے ہسپتال بارے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے ڈائیلائسز سنٹر و دیگر تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے ایم ایس ڈاکٹر سردارنصراللہ خان کی کار کردگی کو سراہا اورہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر ڈاکٹر ز اور ہسپتال عملہ ہمہ وقت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ہسپتال میں آنے والے زخمیوں کا بر وقت علاج معالجہ ہو سکے اور انہیں کسی پرشیانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔