مظفرآباد‘چوروں نے خدا کے گھر کو بھی نہ بخشا‘مسجد سے بھی پنکھے،دیگر سامان اور چندہ کی رقم چوری کر لی گئی

پیر 19 اگست 2019 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) چوروں نے خدا کے گھر کو بھی نہ بخشا۔مسجد سے بھی پنکھے،دیگر سامان اور چندہ کی رقم چوری کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ہٹیاں بالا کے انٹری پوائنٹ کنیناں کے مقام پر برلب سڑک پر موجود مسجد سے نامعلوم چوروں نے دو عدد چھت کے پنکھے،پلمبرنگ کا سامان اور باہر لگے چندہ بکس کا تالہ توڑ کر اس میں موجود ہزاروں روپے چوری کر لیے ہیں۔مسجد کمیٹی /اہل محلہ نے آئی جی پی، ڈی آئی جی مظفرآباد، ایس پی ہٹیاں بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چوری کی اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کریں یادرہے کہ کمیٹی نے تھانہ سٹی ہٹیاں میں درخواست بھی دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :