نیلم،گرلز ہائی سکول دودھنیال میںصدر معلم خواجہ عبدالحمید نے سکول کے احاطہ میں پودالگاکر شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا

پیر 19 اگست 2019 17:11

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء)پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مناسبت سے شجرکاری مہم جاری ،گرلز ہائی سکول دودھنیال میں شجرپروری کے حوالے سے طالبات کوخصوصی ہدایات،صدر معلم خواجہ عبدالحمید نے سکول کے احاطہ میں پودالگاکر شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا، عربی معلمہ امرینہ تبسم نے طالبات کو شجرکاری وشجرپروری کے متعلق تفصیلی طور پر لیکچردیا۔

(جاری ہے)

شجرکاری کے اغراض ومقاصد سے طالبات کو باریک بینی سے بتایاگیا ،تفصیلات کے مطابق پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دودھنیال میں شجرکاری مہم کاافتتاح ادارہ کے سربراہ خواجہ عبدالحمید نے باقاعدہ پودالگاکر کیا، اس موقع پر سکول سٹاف نے بھی پودے لگائے ،صدر معلم اور عربی معلمہ امرینہ تبسم نے سٹاف اور طالبات کو شجرکاری مہم میں پودوں کی شجرپروری کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے شجرپروری کے حوالے سے زور دیا،اس موقع پر یہ بھی بتایاگیا کہ پودوں کاانسانی زندگی میں کتنا عمل دخل ہے ،اوردودھنیال گرلز سکول میں کی جانیوالی شجرکاری کو کامیاب بنانے کیلئے طالبا ت اور اساتذہ نے یہ بھی تہہ کرلیاکہ پودوں کی ہر صورت بہترین انداز میں آبیاری کرکے نسل نو کو شجرپروری کاپیغام دینگے ۔