Live Updates

شاہ محمود قریشی سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی رہنمائی میں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہوں گی، تہمینہ جنجوعہ

پیر 19 اگست 2019 17:41

شاہ محمود قریشی سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے سفارتی آؤٹ ریچ ، سابقہ سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک و قوم کے لئے محترمہ تہمینہ جنجوعہ کی طویل خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات محترمہ تہمینہ جنجوعہ کو فورا جنیوا پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی رہنمائی میں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہوں گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات