جج ویڈیو سکینڈل ، شہبازشریف نے سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا

ویڈیو سکینڈل معاملہ پر کیس کی سماعت (کل) سپریم کورٹ میں ہوگی ، بینچ کی سربراہی چیف جسٹس کرینگے جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی،مریم نواز نے ناصر بٹ کو ذمہ دار قرار دیدیا

پیر 19 اگست 2019 17:41

جج ویڈیو سکینڈل ، شہبازشریف نے سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تفتیش کے دوران سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا، ویڈیو سکینڈل معاملہ پر کیس کی سماعت (کل) منگل کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے سے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی،عدالتی حکم کی روشنی نے ایف آئی اے نے ویڈیو اسکینڈل پررپورٹ تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے شہبازشریف اورمریم نواز سے تفتیش کی، شہبازشریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا جبکہ مریم نواز نے ناصر بٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی۔ ویڈیو اسکینڈل کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی اور تاحال تفتیش جاری ہے۔