حکومت نے ایک سال میںسیاسی میدان میںبڑی کامیابیاں حاصل کیں،میاں زاہد حسین
سفارتی محاذ پر بریک تھرو،عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگرہواجبکہ پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
پیر 19 اگست 2019 17:54
(جاری ہے)
ایک سال میں حکومت کی کرپشن کا کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی نیت اچھی ہے تاہم بعض شعبوں میںمنصوبہ بندی کا فقدان نظر آیاہے۔
حکومت نے کرپشن کے خلاف قابل قدر مگر متنا زعہ اقدامات کئے ہیں جس کے اثرات سے سیاست سمیت مختلف شعبوں میں بدعنوانی کم ہو جائے گی جو ملکی ترقی کے لئے اہم ہے تاہم سیا سی محاذ آرائی بڑھ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کامیاب رہی ہے، فاٹا کا انضمام ایک بڑی کامیابی ہے، کفایت شعاری اختیار کی گئی ہے، غربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرام، بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہ پروگرام اور ماحولیاتی بہتری کے لئے شجر کاری پروگرام بہتر رہے ہیں۔ سیاحوں کیلئے گلگت، بلتستان اوردیگر مقامات کیلئے درکارNOCکی شرط کو ختم کردیا گیا جبکہ 68ممالک کیلئے بز نس ویزا کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا جس سے پاکستان میں سیا حت کے ساتھ ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری میں بھی اضا فہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد ایک بڑا فیصلہ تھا جس سے پاک بھارت تعلقات میں دوررس نتائج سامنے آئیں گے جبکہ پوری دنیا کی سکھ برادری سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہونگے اور سکھ یاتریوںسے زرمبا دلہ بھی حاصل ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے نظام میں بھی بنیادی تبدیلیوں کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں جن میں کامیابی سے ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہونا شروع ہو جائے گا اس ضمن میں تاجر برادری کو حکومت کا سا تھ دینا چا ہئے ۔ معیشت کے محاذ پر کمزوری دکھائی گئی ہے،ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوااور مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ترقیاتی بجٹ میں400 ارب کا اضافہ کیا گیا،پاکستان پوسٹ ، پی ٹی وی اور کئی ادارے منافع میں آ گئے ہیں، پی آئی اے بہتری کی طرف گامزن ہے تاہم سفید ہاتھیوں کو بیچا نہیں جا سکا۔ٹیکس چوری کے کلچر پر ضرب لگائی گئی جس سے گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا جبکہ خسارے میں 15 فیصد کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔حکومتی دعوں کے مطا بق حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا ہے اور اب اسے غریب ،متوسط طبقہ اور کاروباری برادری کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.