آزاد کشمیر: گذشتہ رات بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ صدام جام شہادت نوش کرگیا

سفاک بھارتی فوج کی گولی صدام کے سر پر لگی تھی، جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارا ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 19 اگست 2019 17:50

آزاد کشمیر: گذشتہ رات بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ صدام ..
آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، نعیم الرحمن صدیقی) سفاکی اور ظلم و ستم کی علمبردار بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جان بُوجھ کر آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں مقیم آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی ایسی ہی درندگی کا نشانہ 7 سالہ بچہ صدام بھی بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر عباس پور سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے صدام کے سر پر گولی لگی تھی۔ جسے شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولا کوٹ منتقل کیا گیا تھا۔ مگر وہ آج زخمی حالت میں ہسپتال میں جامِ شہادت نوش کر گیا۔ رات بھر تتہ پانی سمیت دیگر سیکٹرز میں بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ اس سے قبل گولہ باری سے درہ شیر خان سیکٹر میں بھی 2 بزرگ شہری شہید ہوئے تھے۔