گوتھیا فٹبال ورلڈکپ چائنا- دیا اکیڈمی نے فیئر پلے ٹرافی جیت لی

پیر 19 اگست 2019 18:46

گوتھیا فٹبال ورلڈکپ چائنا- دیا اکیڈمی نے فیئر پلے ٹرافی جیت لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈکپ چائنا، دیا اکیڈمی نے فیئر پلے ٹرافی جیت لی۔ بوائز اینڈ گرلز پر مشتمل مکس ٹیم نے انڈر 11، 8 اے سائڈ 66 ٹیموں نے حصہ لیا ۔دیا اکیڈمی نے کل 8 میچز کھیلے جس میںسے 4 میچز میں فتح اور ایک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دیا اکیڈمی نے شے یانگ ٹائیگر کو 1-0 ، فونکس واریئر ملائشیا کو 1-0 ، شیولاتا کو 1-0 اور ریڈ ڈریگنز کو 2-1 سے شکست دی جبکہ بارسلونا اکیڈمی سے 0-3 ، چی ٹونگ اسکول سے 1-2 ، اسپورٹس فیکس سے 2-9 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اویک سے میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ ، مینجر صوبی فاطمی اسٹنٹ مینجر سبین شاہ، کوچ رخسار راشد، کیپٹن آمنہ غیاس، وائس کیپٹن میکائل فاطمی کھلاڑیوں میں عبداللہ جاوید، آنیہ فاطمی، عمیمہ مختیار، زین علی، ایم سیمل احمد، جمنا مورو، دیوی، میکائل احمد جی شامل تھے۔ اس موقع پر ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیا اکیڈمی کے تمام کھلاڑیوں نے کامیابی کیلئے سخت محنت کی ہے۔ صرف دیا اکیڈمی کی ٹیم ورلڈکپ میں بوائز اینڈ گرلز پر مشتمل مکس ٹیم تھی۔ کوچ رخسار راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں فیئر پلے ٹرافی ملنا اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :