وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پیر 19 اگست 2019 18:46

وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے اپنا آئینی اختیار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اصل حقائق اس وقت سامنے آئیں گے جب کرفیو اٹھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بھی کرفیو توڑنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی سیکورٹی فورسز اور کشمیریوں کے مابین مڈ بھیڑ کی اطلاعات ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان اور ان کے عزائم سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک واضع پیغام آج دنیا کے سامنے ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔