ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد عمر خان اور حمزہ الیاس (کل)مہم کا آغاز کریں گے

پیر 19 اگست 2019 18:51

ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس محمد عمر خان اور حمزہ ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ پاکستانی کیوئسٹس محمد عمر خان اور حمزہ الیاس (کل) منگل کو مہم کا آغاز کریں گے۔ روس میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں محمد عمر خان اور حمزہ الیاس پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمر خان کو گروپ ای میں آئرلینڈ، بھارت اور روسی کیوئسٹس کے ساتھ رکھا گیا ہے، عمر خان (آج) منگل کو دو میچز کھیلیں گے، پہلے میچ میں ان کا مقابلہ بھارت کے دھروو پٹیل اور دوسرے میچ میں ان کا مقابلہ آئرش کیوئسٹ لیون کرولی سے ہو گا۔

حمزہ الیاس کو گروپ ایچ میں آئرلینڈ، روس اور بھارتی کیوئسٹس کا چیلنج درپیش ہو گا۔ حمزہ الیاس بھی آج منگل کو دو میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے، پہلے میچ میں ان کا مقابلہ روسی کیوئسٹ آرٹم اور دوسرے میچ میں ان کا مقابلہ آئرش کیوئسٹ جیک سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :