سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

پیر 19 اگست 2019 18:51

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے اسسٹنٹ کوچ مقرر ہو گئے۔ ہیڈن کو سائمن ہلموٹ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سن رائزرز حیدر آباد فرنچائز حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ٹریور بیلس اور اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن کے کمبی نیشن سے فرنچائز کی کارکردگی میں مزید بہتری آئی گی اور ہمیں پورا یقین ہے کہ دونوں کی نگرانی میں ٹیم اگلے سال ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔