خواتین وحضرات کیلئے لائٹ گاڑیوں کی ڈرائیونگ کورسزکاآغاز

پیر 19 اگست 2019 20:03

پشاور۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) گورنمنٹ ڈرائیونگ سکول جی ٹی روڈ نیز پشاور بس ٹرمینل (لاہور اڈہ) پشاور کے زیراہتمام خواتین و حضرات کے لئے لائٹ گاڑیوں کے ذریعے پانچ ہفتوں کے ڈرائیونگ ٹریننگ کورسز شروع ہو رہے۔ان کورسز میں روڈ سینس،ضابط شاہراہ پاکستان (ہائی وی) کوڈ ٹریفک قوانین،ابتدائی طبی امداد اور گاڑیوں کے عام نقائص دور کرنے کے طریقوں کے علاوہ عملی ڈرائیونگ کورسز سکھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کلاسز شروع ہونے کی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنیادی ڈرائیونگ کورس (BDC) 26-8-2019 صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک،اسپیشل بنیادی ڈرائیونگ کورس(SBDC) 26-8-2019 دوپہر دو بجے سے چار بجے تک اور خواتین کا بنیادی ڈرائیونگ کورس26-8-2019(LBDC) صبح آٹھ بجے سے چار بجے تکمنعقد کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر091-9225311 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس امر کا اعلان گورنمنٹ پرائمری سکول پشاور کی جانب سے کیا گیا۔