پشاور،معذورگنڈاماروں کاپولیس رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 اگست 2019 20:54

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) معذور گنڈامارو ں نے حیات آ باد پو لیس کے نا مناسب رویہ اور بھتہ لینے کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت گنڈامار کے صدر عمرا ن کر ر ہے تھے جبکہ مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کا رڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر پولیس کیخلاف الفا ظ درج تھے۔

(جاری ہے)

مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ ہم معذور افراد اپنے بچو ں کیلئے مزدور ی اور پیٹ پا لنے کیلئے مو ٹر سائیکلوں اور چنگ چیوں کے ذر یعے کا ر خانوما ر کیٹ حا جی کیمپ تک مختلف اقسام کے کپڑے کے تھان لا تے ہیں جبکہ اس میں کو ئی تخر یبی مواد نہیں ہو تے کیونکہ یہ ہما رے بچو ں کی روزی کما نے کا.وا حد ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم معذود افراد اپنی معذوری کے با وجود کسی سے بھیک ما نگتے نہیں اور اپنے بچو ں کیلئے بڑ ی مشکل سے روزی کما تے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حیات آ باد پو لیس ہم سے زبردستی پا نچ سو لیتے ہیں کیونکہ ہما ری مزدور.ی تین سو رو پے ہے۔انہوں نے پو لیس اور کسٹم کے اعلی حکام سے مطا لبہ کیا کہ معذور افراد کے کاروبار سے پا بند ی ہٹا یا جا ئے اور ہمیں روزی کما نے کا موقع فرا ہم کیا جا ئے بصورت عد یگر ہم اپنا احتجاج جا ر ی رکھیں گے