پشاور،وزیر صحت کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس

پیر 19 اگست 2019 20:54

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی زیر صدارت پولیو کے حوالے بھی سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام خان نے کی جبکہ دیگر شرکا میں سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر سید فاروق جمیل ، ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد ارشد خان ،مشیر براے صحت اصلاحات ڈاکٹر جواد واصف، ڈائریکٹر قبائلی اضلاع ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم جان خیبر پختونخواہ اور این ای سی او اسلام آباد کے افسران، ڈائریکٹر ای پی آئی محمد سلیم کے علاوہ صوبے کے تمام ڈی ایچ اوز نے خصوصی شرکت کی۔

وزیر صحت نے اجلاس سے تمام ڈی ایچ اوز صاحبان کو یہ خصوصی ہدایات جاری کی کہ پولیو کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تمام ڈی ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم شروع کریں۔ اجلاس سے شرکا کو بتایا گیا کہ اب تک صوبے بھر میں 41 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت نے تمام ڈی ایچ او صاحبان سے ان کے مسائل سنے اور ایک کمیٹی کی بھی تشکیل دی جو کمیٹی ایک سفارشات مرتب کرے گی اور تمام ڈی ایچ او صاحبان کو پیش آنے والے تمام مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :