انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے یکم تا دس ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منایا جائیگا

پیر 19 اگست 2019 21:18

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے ملک بھر سمیت پو ری دنیا میں یکم تا دس ستمبر تک عشرہ ختم نبوت جبکہ 7ستمبر کو یو م ختم نبوت کے طور پر منا یا جائے گا ،یہ بیان انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی دفتر مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبو ت چناب نگرسے ترجمان نے جا ری کیا ،بیان میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ترجمان و و امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،جنرل سیکرٹری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ۷/ستمبر ۴۷۹۱ء کے تاریخ ساز فیصلہ جس میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا کی یاد میں یکم/ستمبر سے ۰۱/ستمبر سے عشرہ ختم نبوت منانے کا فیصلہ کیاگیاہے ،جس کے تحت ملک بھر میں اور دیگر ممالک جن میں لندن ،کویت ،سعودی عرب ،دبئی،سائوتھ افریقہ و دیگر ممالک میں ختم نبوت کانفرنسز منعقد کی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جب کہ علاقائی سطح پر ہر اہم شہر جن میں فیصل آباد ،جھنگ ،لاہور ،سرگو دہا،خوشاب ،میانوالی ،ملتان ،بھکر ،اسلام آباد ،پشاور ،سمندری،جڑانوالہ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،جلالپو ر پیر والا،قصور ،منڈی بہائو الدین ،خیبر پختونخواہ ،ڈیرہ اسماعیل خان،کراچی ،صادق آباد ،رخیم یار خان ،خانپور ،بہاولپور،لودھراں ،بلوچستان ،سندھ و دیگر شہروں میں اجتماعات، سیمینارز، کانفرنسیں، جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

جبکہ مرکزی اجتماع ۷ستمبر کو چناب نگر میں منعقد ہو گا جس میں اندرون و بیرون ممالک سے جید علماء کرام شیوخ مشائخ عظام ،دانشور ،وکلاء و صحافی حضرات تشریف لائیں گے جبکہ ان تمام اجتماعات و کا نفرنسز کی نگرانی امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی ،جنرل سیکرٹری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کریں گے اور خصوصی طور پر چناب نگر میں ہو نے والی 32ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس جو7 ستمبر بروزہفتہ کو منعقد ہو رہی میں خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گے۔

اس کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام، دینی وسیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے مرکزی ترجمان و نگران و منتظم اعلیٰ ختم نبوت کانفرنس کے مطابق چناب نگر میں ہو نے والی ختم نبوت کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین حضرات ،تمام مکاتب فکر کی سیاسی ،مذہبی ،شخصیات کو بھی کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے وصول ہو چکے ہیںاور کا نفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا ہے،الیکٹرانک و میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذمہ داران ،صحافی حضرات وکلاء ،ریٹائرڈ ججوں کو بھی خصوصی دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیںجن میں سینیئر حضرات نے شر کت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تمام عاشقان رسول ﷺ اس عظیم و تاریخی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت فر ما کر ختم نبوت سے عشق و دوستی کا ثبوت دیں ۔ کانفرنس کے جملہ انتطامات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جا چکا ہے اور تمام شعبہ جات کیلئے صوبائی،ڈویژنل ،ضلعی ،نگران و منتظمین نامزد کر دئے گئے ہیں ،انشاء اللہ یہ تاریخ ساز انتر نیشنل ختم نبوت کانفرنس وطن عزیز میں استحکام اور سالمیت کیلئے موثر ثابت ہو گی اس کانفرنس میں دیو بندی ،بریلوی ،اہلحدیث مکاتب فکر کے سر کر دہ جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،شرکت کر کے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو اجتما عی طور پر دعوت اسلام کا فریضہ سر انجام دیں گے ،جو پو ری امت کی ذمہ داری ہے انہوں نے اہل اسلام سے اس عظیم الشان ختم نبوت کا نفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔