پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا،سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونے شیئرز کی خریداری کے باعث ریکوری

سرمایہ کاری مالیت میں کو ایک کھرب 13ارب 22کروڑ45لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی زاہد رہا

پیر 19 اگست 2019 21:54

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا،سرمایہ کاروں کی جانب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونے شیئرز کی خریداری کے باعث ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 797.79پوائنٹس کے اضافے سی29562.42پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ79.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں کو ایک کھرب 13ارب 22کروڑ45لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی 57.20فیصد زائد رہا ۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے مسلسل مندی کے نتیجے میں سستے ہونے شیئرز کی خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 29ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 29609پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت بڑھنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 797.79پوائنٹس کے اضافے سی29562.42پوائنٹس بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس446.11پوائنٹس اضافے سی13852.89پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1448.83پوائنٹس اضافے سے 46378.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس409.48پوائنٹس اضافے سی21806.82پوائنٹس پربندہوا ۔گزشتہ روزمجموعی طورپر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی283کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،51کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 13ارب 22کروڑ45لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر60کھرب29ارب71کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر10کروڑ25لاکھ15ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوگزشتہ جمعہ کی نسبت3کروڑ73لاکھ شیئرز زائد ہے ۔