پلاسٹک بیگ پر پابندی کا مقصد ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہے،

کسی کو فائدہ یا نقصان ہر گز نہیں ہو گا بلکہ کاٹیج انڈسٹری ترقی کرے گی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ’’پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے مشکلات اور فائدے‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

پیر 19 اگست 2019 21:58

پلاسٹک بیگ پر پابندی کا مقصد ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے کا مقصد ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہے، کسی کو فائدہ یا نقصان ہر گز نہیں ہو گا بلکہ کاٹیج انڈسٹری ترقی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے مشکلات اور فائدے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، اسلام آباد چیبمر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر احمد حسن مغل، پروفیسر عثمان ظفر چوہدری اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی ماہر ماحولیات مریم شبیر بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو پلاسٹک بیگ کے استعمال کے مضر اثرات سے انسانی، نباتاتی اور آبی حیات کو محفوظ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں اس مہم کا آغاز دارالحکومت سے کیا گیا ہے جبکہ حکومت سندھ اور پنجاب نے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے تمام افراد اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ر ہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ حکومت کے وژن کے مطابق کلین اور گرین پاکستان کے حصول کیلئے ہر سطع پر مصروف عمل ہیں۔ ہر شہری کا اولین فرض ہے کے وہ اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالے۔

اسلام آباد چیبمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری اس مہم میں حکومت اور شہریوں کی ہر ممکن مدد کر ر ہی ہے۔ پروفیسر عثمان ظفر چوہدری نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے کلین اور گرین پا کستان میں سب کی شرکت کو یقینی بنانا چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی کی مریم شبیر نے کہا کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پا کستان کی ترقی، خوشحالی اور صحت مند معاشرے کی جانب حکومت کا ایک اہم قدم ہے جس کی ہر ممکن معاونت کرنا ہر شہری کی اخلاقی و قومی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :