پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر میکا سنگھ نے معافی مانگ لی
جب تک میکا سنگھ کا مؤقف سن نہیں لیا جاتا تب تک گلوکار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، بھارتی فلم تنظیم
پیر 19 اگست 2019 21:58
(جاری ہے)
تنظیم نے تمام پروڈیوسرز، میوزک ڈائریکٹرز، آل انڈیا ریڈیو، ایف ایم انڈیا، میوزک اور ریکارڈنگ کمپنیز، نیشنل ٹی وی اور سیٹلائٹ چینلز سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی میکا سنگھ کے ساتھ کسی قسم کا کام نہ کریں۔
ساتھ ہی تنظیم نے بیان میں انتباہ جاری کیا کہ جو بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرے گا اس کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔تنظیم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد اب میکا سنگھ نے عوام سے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر معافی مانگ لی۔میکا سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں ایف ڈبلیو آئی سی کے چیئرمین بی این تواری کا ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کی بات سنی گئی۔میکا سنگھ کی جانب سے شیئر کیے جانے والی ویڈیو میں تنظیم کے چیئرمین کہتے سنائی دیتے ہیں کہ گلوکار نے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ ان کا مؤقف سنے بغیر ان پر پابندی کا اعلان کیا گیا۔تنظیم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ چوں کہ میکا سنگھ کا مؤقف سنا نہیں گیا اس لیے ان پر ان کی بات سنے بغیر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک میکا سنگھ کا مؤقف سن نہیں لیا جاتا تب تک گلوکار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور ان کے خلاف تنظیم کے نام سے پابندی کے اعلان کو جھوٹا سمجھا جائے۔تنظیم کے چیئرمین نے بتایا کہ میکا سنگھ اور تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان جلد میٹنگ ہوگی، جس میں گلوکار اپنا مؤقف پیش کریں گے، جس کے بعد ہی ان پر پابندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور تب تک ان پر کوئی پابندی نہیں۔خیال رہے کہ بھارتی فلم تنظیم نے میکا سنگھ کے خلاف پابندی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب میکا سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں انہیں حال ہی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک تقریب میں پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق میکا سنگھ نے چند دن قبل کراچی اور لاہور میں پرفارمنس کی تھی اور انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان میں پرفارمنس کی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے اور پاکستان نے پڑوسی ملک کا ثقافتی بائیکاٹ بھی کر رکھا ہے۔پاکستان نے بھارت کا ثقافتی بائیکاٹ رواں ماہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.