Live Updates

پی ٹی آئی پنجاب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تو سیع کا خیر مقدم کرتی ہے، اعجاز احمد چوہدری

پیر 19 اگست 2019 22:05

پی ٹی آئی پنجاب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تو سیع کا خیر مقدم کرتی ..
لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پنجاب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی تو سیع کا خیر مقدم کرتی ہے،ایل او سی پر جاری بھارتی جارحیت، کشمیر کی سنگین صورت حال اور ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے،آرمی چیف اور افواج پاکستان کی قائدانہ صلاحیت کی پوری دنیا معترف ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت کی مدت میں تین سال کی تو سیع کے وزیراعظم کے فیصلے کو جتنا بھی سراہا جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آئے روز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جارہی ہے،ایل اوسی پر معصوم شہریوں اور آبادی کو نشانہ بنا نابزدلانہ فعل قابل مذمت ہے،بھارت نے رات کے اندھیرے میں آبی جارحیت کر کے سند ھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی،عالمی برادری بھارتی آبی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات