Live Updates

وطن عزیز مضبوط ہاتھوں میں ہے، بہترین سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے‘

تحریک انصاف نے نیا پاکستان بنانے کیلئے الیکشن میں حصہ لیا، 30 برسوں کا ناقص سسٹم ہمیں ورثہ میں ملا‘ اکبر ایوب خان

پیر 19 اگست 2019 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے نیا پاکستان بنانے کیلئے الیکشن میں حصہ لیا، 30 برسوں کا ناقص سسٹم ہمیں ورثہ میں ملا، ماضی کی دو مقتدر جماعتیں ایک دوسرے کی چوریاں چھپاتی رہیں، ترقیاتی پروگرام تسلسل سے جاری و ساری رہیں گے، وطن عزیز مضبوط ہاتھوں میں ہے، بہترین سفارت کاری کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے، ہری پور بائی پاس کا سب سے زیادہ فائدہ دوڑ پار یونین کونسلوں کے رہائشیوں کو پہنچے گا۔

وہ سوموار کو گولڑہ وی سی نور پور میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق ناظم ملک یونس، کونسلر حاجی نذیر، ماسٹر جمشید، ناظم پرویز اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

میزبان شیر محمد نے صوبائی وزیر کا شنگل روڈ کی تعمیر کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پرائمری سکول کی بحالی، واٹر ٹینک کی تعمیر، پانی کے مسائل کے حل اور نور پور تا گولڑہ روڈ پختگی کا مطالبہ کیا اور اپنے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ صوبہ اور مرکز میں مضبوط وزارتوں کا ہری پور کے پاس ہونا عوام کی خوش قسمتی ہے جس کا فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے، سوئی گیس، بجلی کے مسائل عمر ایوب خان حل کر رہے ہیں جبکہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات