Live Updates

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون

سعودی ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی، وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 19 اگست 2019 22:46

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 اگست2019ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے پاک بھارت معاملات پر بات چیت کی اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات