حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر جاری کر دی

قومی کرکٹر حسن علی کی منگل کو دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل میں انڈین دوشیزہ سامعہ خان کے ساتھ نکاح کی تقریب منعقد ہوگی

muhammad ali محمد علی پیر 19 اگست 2019 22:49

حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر جاری کر دی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست2019ء) حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر جاری کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حسن علی اپنی ہونے والی اہلیہ کے ساتھ دبئی کی ایک مشہور عمارت کے سامنے موجود ہیں۔



اس سے قبل بھی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا ہر گردش کرنے والی تصاویر حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی کی منگل کو دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل میں انڈین دوشیزہ سامعہ خان کے ساتھ نکاح کی تقریب منعقد ہوگی۔ اس سلسلہ میں ان کے آبائی گاﺅں لدھیوالا وڑائچ میں تیزی کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے رشتے دار دن رات خریداری میں مصروف ہیں۔ کرکٹر حسن علی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ والدین بہن بھائیوں سمیت تقریبا 25 افراد کی نکاح میں شامل ہوں گے جبکہ رخصتی نکاح کے تین ماہ بعد ہوگی۔نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوگی تاہم پاکستانی رسم و رواج خوبصورتی سے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیملیز کا دباﺅہے اس لیے لڑکی کی تصویر سامنے نہیں لاسکتا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔