صحافت معاشرتی برائیوں کی نشاند ہی اور سماج دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی

منگل 20 اگست 2019 00:00

کوئٹہ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جو معاشرتی برائیوں کی نشاند ہی اور سماج دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کررہاہے دور جدید میں ہم ذرائع ابلاغ کیطرف دیکھتے ہیں تو یہ اندازہ ہی نہیں لگایا جاسکتا کہ پاکستان میں اس وقت کتنے نیوز چینلز کام کررہے ہیں اور کتنے اخبارات شائع ہورہے ہیں پاکستان میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا صحیح معنوں میں ریڈھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں میڈیا ہاؤس اور مقامی اخبار کے دفترکی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب سے ایس ایس پی سید عظمت شاہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی اصغر علی ترین ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عیسیٰ روشان ، سابق نگراں وزیر سردار یحییٰ ناصر، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید کلیم اللہ شاہ ، سینئر تجزیہ کار بہاؤالدین ملکیار، چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ جان ترین ، فروٹ منڈی اسلام آباد کے ممبر حاجی حیات اللہ عرف حاجی مومن، انجمن تاجران کے سید عبدالباری غرشین ، ایپکا کے ضلعی صدر محمد رسول وفا کاکڑ، ایپکا ساقی گروپ کے دُر محمد پٹھان، صدام خان اچکزئی اور حاجی فضل محمد کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میںچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالحنان آغا ، آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی کونسل ممبر شکر ترین، چیئرمین جی ٹی اے حاجی رحیم اللہ ترین ، رسالدار میجر علی محمد ترین ، ایس ایچ او روزی خان لمڑ ، سی آئی اے انچارج اسد خان مندوخیل ،قبائلی رہنما سردار بہادر خان ترین ، ملک نصیب اللہ ترین عرف گلا جان، پشتونخوا میپ کے عبدالحق ابدال ، پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالغنی کاکڑ، رسالدار لیویز حاجی عبدالشکور، عبدالواحد ترین ،سینئر صحافی نجیب ترین نیشنل پریس کلب کے عہدیداران سمیع ترین ،وسیم احمد راجپوت ، عبدالطیف عادل اور دیگر بھی شریک تھے ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے صحیح استعمال سے معاشرے میں تبدیلی کے آثار رونما ہوسکتے ہیں زرد صحافت قومی خیانت ہے صحافیوں کو چاہئے کہ وہ قلم کا صحیح استعمال کریں اور معاشرتی مسئلے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں پشین میں میڈیا ہاؤس کا قیام خوش آئند ہے سماجی میڈیا کے نقصانات سے بھی خبردار رہنا چاہئے سوشل میڈیا کے استعمال کیوجہ سے نوجوان نسل بالخصوص طالب علموں کا بہت وقت ضائع ہوتا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے لوگوں سے خبردار رہنا چاہئے جو سوشل میڈیا پر فساد، بدامنی ، بے حیائی ، لڑائی جھگڑے اور غلط خبریں پھیلاتے ہیں بغیر تحقیق اور تصدیق کے من گھڑت خبریں نشر اور شائع کرنے سے میڈیا کی ساکھ مجروح ہوتی ہے ایسی بے بنیاد خبروں سے گریز کیا جائے تاکہ علاقے میں خوف وہراس اور نفرت کا ماحول پیدا نہ ہو ۔ صحافیوں نے ملک وقوم کو سدھارنے میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرنے سمیت کئی بے شمار قربانیاں دی ہیں جسکو فراموش نہیں کیا جاسکتا اعزازی طور پر کام کرنے والے صحافیوں نے قلم کے صحیح استعمال سے حق وصد اقت کی جنگ لڑتے لڑتے جانوں کے نذرانے تک پیش کئے ہیں انہوں نے کہاکہ میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون ہی سے علاقے کے قیام امن میں مزید بہتری اور عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہوسکتی ہے ہمیں میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا میڈیا سے تعاون کے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا مشکل ہے پشین میڈیا ہاؤس کے صحافیوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہمارا بہت ساتھ دیا ہے اُمید ہے اسی طرح انتظامیہ کو کوریج دیتے رہیں گے تنقید برائے تنقید نہیں تنقید برائے اصلاح کو ترجیح دینی ہوگی ۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ جان ترین نے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی کو خصوصی سوئنر پیش کیا اور صحافی حاجی فضل محمد کاکڑ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔