فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

منگل 20 اگست 2019 12:12

فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پاکستانی اداکار و ہدایت کار شعمون عباسی کی فلم’’دُرج‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، فلم 18اکتوبر کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم10اکتوبر کو متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور کویت میں جبکہ 11اکتوبر کو امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ناروے اور ڈنمارک میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں شعمون عباسی، مائرہ خان، نعمان جاوید اور حفیظ علی شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار شعمون عباسی ہیں۔