آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج، تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا

منگل 20 اگست 2019 12:28

آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج، تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550فٹ ہوگئی ہے ۔ منگل کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 198300 کیوسک اور اخرج 181900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد47100 کیوسک اور اخراج47100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد39900کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کیآمد109400 کیوسک اور اخراج 91800کیوسک رہا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ۔

(جاری ہے)

منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1214.50 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.297 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 643.00 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :