امریکہ نے ہواوے کو امریکی سپلائرز سے خریداری کے لئے مزید 90 دن کا وقت دے دیا

منگل 20 اگست 2019 13:11

امریکہ نے ہواوے کو امریکی سپلائرز سے خریداری کے لئے مزید 90 دن کا وقت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت ہواوے ٹیکنالوجیز کو دی جانے والی مہلت میں توسیع کرے گی تاکہ چینی کمپنی کو امریکی کمپنیوںسے مختلف آلات کی سپلائی ہوسکے اور پہلے سے موجود صارفین کی سروس جاری رکھ سکے ۔ چینی کمپنی کے تقریبا 50 یونٹوں کو امریکہ نے معاشی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ولبر راس نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو بتایاہے ، کہ چینی کمپنی کے عارضی لائسنس کی میعادراوں ماہ19اگست کو ختم ہو چکی ہے اب اس میعاد کو ہواوے کے لیے مزید 90 دن کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ توسیع کا مقصد امریکی صارفین کو مدد فراہم کرنا ہے ، جن میں اکثریت امریکہ میں نیٹ ورک چلاتے ہیں۔یہ توسیع ، 19 نومبر تک ، چینی کمپنی کی موجودہ ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو برقرار رکھنے اور ہواوے ہینڈ سیٹس کے سافٹ ویئرکو اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :