Live Updates

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں

ناصر بٹ کیساتھ موجود شخص کو نہیں جانتا، پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل مریم نے ویڈیو کے متعلق بتایا، شہباز شریف

منگل 20 اگست 2019 14:06

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں ۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیاکہ ویڈیو سکینڈل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سارا ملبہ ناصر بٹ پر ڈالا نے کی کوشش کی، مریم نواز نے ویڈیو سکینڈل سے لاتعلق ہونے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ویڈیو بنانے والوں سے بھی خود کو الگ رکھنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ مریم صفدر کا مخاطب کونسا ادارہ تھا شہبازشریف نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس کا مخاطب کون تھا یہ مریم سے پوچھیں۔ شہبارشریف نے کہاکہ جج کی ویڈیو کا مریم صفدر سے علم ہوا، جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو دیکھی نہ اسکا علم ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ مریم صفدر نے آڈیو اور ویڈیو الگ الگ ریکارڈ کرنے کا بتایا۔شہباز شریف کے مطابق ناصر بٹ کیساتھ موجود شخص کو نہیں جانتا، پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل مریم نے ویڈیو کے متعلق بتایا،

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات