شام، ترک باغیوں کے قافلے پر فضائی حملہ، 3شہری جاں بحق

منگل 20 اگست 2019 14:14

شام، ترک باغیوں کے قافلے پر فضائی حملہ، 3شہری جاں بحق
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ترکی نے الزام لگایا ہے کہ شام کے شمالی شہر حما میں ترک قافلے پر شامی فوج کے فضائی حملے میں 3 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے شامی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت نے شمالی شہر حما میں ترک باغیوں کے قافلے پر فضائی حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ناروے کی مہاجرین کونسل کے جان ایگلینڈ نے بتایا کہ یہ ایک خوفناک خواب ہے جو سچ ہونے جارہا ہے جہاں سے اب 3ملین شہریوں کے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے لیکن ادلب اور ملحقہ شمالی شہر حما میں خوفناک حملوں سے لاکھوں بچے کراس فائرنگ کا نشانہ بنتے ہوئیدکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ادلب میں اپریل سے شامی حکومت اور ترک باغیوں کے مابین جھڑپوں میں سینکڑوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اموات کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔