اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورتبریز صادق مری کی گاڑی کو حادثہ

اسسٹنٹ کمشنر سیلاب کی صورتحال جاننے کے لیے دریائی علاقے کا وزٹ کر رہے تھے کہ گاڑی الٹ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 20 اگست 2019 15:13

اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورتبریز صادق مری کی گاڑی کو حادثہ
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی) اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورتبریز صادق مری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ جس کے باعث اسسٹنٹ کمشنر، اُن کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تینوں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیپال پور کے اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری سیلاب کی صورتحال جاننے کے لیے دریائی علاقے کا وزٹ کر رہے تھے کہ گاڑی اُلٹ گئی۔