باڑہ بازار میں حمزہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد

بلڈ کیمپ میں درجنوں نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 20 اگست 2019 15:24

باڑہ بازار میں حمزہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد
باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) باڑہ بازار میں حمزہ فاونڈیشن کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر باڑہ کے درجنوں نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

زیر نظر تصویر میں بلڈ کینسر مریض بچہ موجود ہے جس کا تعلق قبیلہ اکاخیل سے ہے اس موقع پر قبیلہ اکاخیل سے تعلق رکھنے والا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی عبدالخالق کو پیدائشی بلڈ کینسر ہے اور حمزہ فاونڈیشن سے ہر ہفتہ اور کبھی ایک مہینہ بعد بلڈ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے میرے بھائی کا اعلاج سات سال سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ فاونڈیشن نے قبائلی علاقوں میں 2006 سے کام شروع کیا جن کے پاس 1500 بلڈ کینسر مریض رجسٹرڈ ہے جن کو ہر ماہ ٹریٹ کیا جاتا ہے۔اس موقع پر حمزہ فاؤنڈیشن کے عہدے داروں نے کہا کہ آپکے ایک قطرے خون سے کسی کی زندگی بچ سکتا ہے جو ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے۔باڑہ کے درجنوں نوجوانوں نے انسانی ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بلڈ کا صدقہ دیا۔

متعلقہ عنوان :