پنجاب میں زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کے تحت کاشتکاروں کی مالی معاونت جاری ہے، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

منگل 20 اگست 2019 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب میںآبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب ، غیر اصلاح شدہ آبپاش کھالہ جات کو پختہ، غیر نہری علاقوں میں آبپاش سکیموں کی اصلاح اور بارشی پانی کو آبپاشی کیلئے جمع کرنے کے لئے تالابوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی واقع ہو اور کاشتکاروں کو’’ٹیل اینڈ ‘‘پر پانی دستیاب ہو سکے،اس پراجیکٹ کے تحت حکومت پنجاب کاشتکاروں کو کل لاگت کی 60فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40فیصد کاشتکار ادا کرے گا ،اس پراجیکٹ کے تحت پچھلے مالی سال میں 924 کھالہ جات کی اصلاح کاکام مکمل کیا گیا اور 11 ہزار104 ایکڑ رقبے پر ہائی ایفیشنسی نظام آبپاشی کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا، اس جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو ڈرپ نظام آبپاشی کی تنصیب کی سہولیات پر بھی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے،ڈرپ نظام آبپاشی کے ذریعے پانی لگانے کے لیے درکار وقت بھی روائتی طریقہ آؓبپاشی کی نسبت کم ہوتا ہے ،ڈرپ آؓبپاشی میں کھاد اور دیگر زرعی مداخلات برابر مقدار میں پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتے ہیں اس لیے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے، ایسی زمینیں جو غیر ہموار ، پوٹھوہاری یا ریگستانی ہوں وہاں ڈرپ نظام آؓبپاشی بہترین ہے،کاشتکار اس جاری منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے ضلعی سطح پر قائم اصلاحِ آبپاشی کے دفاتر سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :