فیڈرل ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں23اگست تک توسیع خوش آئند ہے ،نعمان تاج

منگل 20 اگست 2019 16:14

فیڈرل ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں23اگست تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس نعمان تاج ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جولائی2019ے کے فیڈرل ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں23اگست تک توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرینگے اور اپنے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرواکر قومی فریضہ سرانجام دینگے جس سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نعمان تاج نے کہا کہ ٹیکس جمع کروانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ،ٹیکس اقدامات کی مخالفت ملکی مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ،انہوںنے ایف بی آر کی جانب سے دوکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کے معاملہ کے حل کیلئے تاجر برادری پر مشتمل 12رکنی کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں2 ماہرین ٹیکس امور ،تاجروں کی8نمائندوں اور ایف بی آر کے 2نمائندوں کے باہمی مشاورت سے دوکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کا مسئلہ باآسانی حل ہوگا،انہوںنے کہا کہ احتجاجی تحریکیں ملکی معیشت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں اورایک دن کی ہڑتال سے ملک کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فکسڈ ٹیکس مسئلہ سے تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہوگااور وہ خوشدلی سے اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کرکے ملکی معیشت مستحکم بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :