Live Updates

پرویز الٰہی کو آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش موجود ہے

حمزہ شہباز نے بھی پرویز الہی کو وزیراعلیٰ بننے میں مدد کی پیش کش کی۔ ترجمان ق لیگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اگست 2019 15:54

پرویز الٰہی کو آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش موجود ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2019ء) : مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش موجود ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ق کامل آغا نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کا مقصد پورا نہ ہوا تو اتحاد کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ ترجمان ق لیگ نے واضح کیا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی پیش کش آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف چند وزارتوں کی حد تک پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ہمارے تحفظات کے باوجود ہم برداشت کرکے حکومت کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ق کامل آغا نے بتایا کہ معاہدے کا حصہ تھا کہ ہر سطح پر مشاورت ہوگی لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔ مونس الٰہی کی وزارت کو ناراضی کی وجہ سمجھا گیا اس لیے پیچھے ہٹ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب کی پیش کش آج بھی موجود ہے، ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پرویزالٰہی پرمتفق تھیں، حمزہ شہباز نے بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں مدد کی پیش کش کی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی حکومتی جماعت کو اتحادیوں کی جانب سے ٹف ٹائم دیا گیا جس میں مسلم لیگ ق بھی شامل رہی۔ ایک وقت میں مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومتی جماعت کے سامنے کافی تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی ملاقات وزیراعظم کے چیمبر میں ہوئی تھی اور اس ملاقات میں پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ آپ کے تحفظات کو جلد دور کر دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات