پیراگون اسکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع

منگل 20 اگست 2019 16:19

پیراگون اسکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کردی جبکہ غیر واضح دستاویزات کی وجہ سے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

(جاری ہے)

پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا،جہاں فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کا تفتیشی افسر غیر حاضر ہے اور ریفرنس کی غیر واضح دستاویزات کی وجہ سے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے،جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں4ستمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے اپنے ہدایت نامے میں کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کی جائے ۔