انڈونیشیا میں ناکارہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ لوگوں کے لئے منافع بخش کاروبار بن گیا

منگل 20 اگست 2019 16:47

انڈونیشیا میں  ناکارہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ لوگوں کے لئے منافع بخش ..
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) انڈونیشیا میں ناکارہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ لوگوں کے لئے منافع بخش کاروبار بن گیا ہے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی طرف سے غیرملکی سکریپ کی درآمد پر پابندی کی وجہ سے انڈونیشیا میں ناکارہ پلاسٹک کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے شروع کئے گئے پراجیکٹس لوگوں کے لئے روز گاراور منافع بخش کاروبار کا ذریعہ بن رہے ہیں اور تیار شدہ کار آمد پلاسٹک مقامی کمپنیوں کو فروخت کرکے مصنوعات تیار کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

2017 کے بعد سے انڈونیشیا میں ناکارہ پلاسٹک کی درآمد میں ہر ماہ 10ہزار ٹن سے 35ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے

متعلقہ عنوان :