محکمہ پولیس حیدرآباد ریجن میں بھرتیاں ،عدالت نے بھرتیوں کے متعلق مشتہر اشتہارات کی کاپی طلب کر لی

منگل اگست 16:59

محکمہ پولیس حیدرآباد ریجن میں بھرتیاں ،عدالت نے بھرتیوں کے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سپریم کورٹ رجسٹری نے محکمہ پولیس حیدرآباد ریجن میں برطرف اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت ،عدالت نے بھرتیوں کے متعلق مشتہر اشتہارات کی کاپی طلب کر لی۔

(جاری ہے)

سپریم کورت کراچی رجسٹری میں محکمہخمہ پولیس حیدرآباد ریجن میں برطرف پولیس اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی دوران سماعت محکمہ پولیس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ان اہلکاروں کو برطرف کیا گیا،جعلی بھرتیوں کے الزام میں اہلکاروں کو برطرف کیا گیا،فروری 2017 میں برطرف کر کے ان اہلکاروں کو بھرتی کے لئے دوبارہ موقع دیا گیا، سرخوست گزاروں کا کہنا تھا کہ بھرتی کے عمل دوران ہم تمام ملازمت پر تھے ، عدالت نے استفسار کیا کہ بھرتی کے لئے کس تاریخ کو اشتہار دیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہار کی تاریخ کا معلوم نہیں ہے،عدالت نے بھرتیوں کے متعلق مشتہر اشتہارات کی کاپی طلب کر لی عدالت نے حکم دیا کہ بھرتیوں کے لئے جاری اشتہارات کی کاپی آئندہ سماعت پر پیش کی جائے