ملازمین کو مستقل لر کرنے کا معاملہ،عدالت نے آئندہ سماعت پر قومی ایئرلائن سے جواب طلب کرلیا

منگل 20 اگست 2019 17:06

ملازمین کو مستقل لر کرنے کا معاملہ،عدالت نے آئندہ سماعت پر قومی ایئرلائن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے میں ملازمین کو مستقل لر کرنے کا معاملہ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں راجا پرویز اقبال و دیگر ملازمین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں پی آئی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ خالد محمود صدیقی پیش ہوئے ، عدالت کا آئندہ سماعت پر پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا پی آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر ہی پی آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی ہے،پابندی کے باعث بھرتی اور ریگولر نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ نے اگست 2018 میں درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا ،درخواست گزاروں نے مستقل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی