دوبئی ائیر پورٹ پر آنے والے ہفتوں کے دوران پانچ لاکھ مسافروں کی آمد متوقع ہے، اماراتی ائیرلائن حکام

منگل 20 اگست 2019 17:06

دوبئی ائیر پورٹ پر آنے والے ہفتوں کے دوران پانچ لاکھ مسافروں کی آمد ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) اماراتی ائیرلائن حکام نے آنے والے ہفتوں کے دوران متوقع طور پر مسافروں کی بڑی تعداد کے آنے کے بارے میں الرٹ جاری کر دیاہے۔ ائیر لائن حکام کے مطابق 20اگست سے لے کر ستمبر کے اوائل تک دبئی انٹرنشنل ائیر پورٹ پر 5لاکھ سے زائد مسافروں کی آمد متوقع ہے جبکہ دوبئی ائیرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافر اس کے علاوہ ہونگے۔

(جاری ہے)

مسافر اپنا سامان بیلٹ کے ساتھ دوبئی انٹرنشنل ائیر پورٹ پر نصب سمارٹ گیٹ سے اپنا اماراتی آئی ڈی کارٖڈ استعمال کر کے ائیر پورٹ سے باہر جا سکیں گے اس طرح اُن کو انتظارکی زحمت بھی نہیںاٹھانی پڑے گی۔اس نئے نظام کے ذریعے ائیر پورٹ میں آنے اور باہر جانے کے سارے عمل میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگے گا۔ ائیر پورٹ حکام نے مزید کہا کہ جسے ہی مسافر ائیر پورٹ پر قدم رکھیں گئے تو ائیر پورٹ کے عملے کو تیار پائینگے۔ ائیر پورٹ پرمسافروں کی بڑی تعداد عیداور گرمیوں کی چھٹیاں گزار نے کے بعد واپس آنے والوں کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اسکولوں کے تعیطلات کے دوبارہ کھلنے کی تاریخ یکم ستمبر ہے۔