پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کے کیبل آپریٹرزکے دفاتر پرچھاپے، سامان ضبط

منگل 20 اگست 2019 17:09

پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کے کیبل آپریٹرزکے دفاتر پرچھاپے، سامان ضبط
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پیمرا انفورسمنٹ ٹیم سب آفس سرگودہا نے ضلع کے مختلف کیبل آپریٹر کے دفاتر پر ا چانک چھاپے مارے اور انڈین /غیر قانونی چینلز چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میسرز ملک کیبل نیٹ ورک، نیو ملک کیبل نیٹ ورک، دلاور کیبل نیٹ ورک، سکائی لنک کیبل نیٹ ورک، لکی کیبل نیٹ ورک، امیر کیبل، ایس ایچ کیبل نیٹ ورک او رمیڈیا لنک کیبل نیٹ ورک کاسامان ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی جنرل منیجر پیمرا سرگودہا عبدالحسیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال میں کسی بھی کیبل نیٹ ورک پر انڈین چینلز /انڈین مواد چلانے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :