ساہیوال ۔ضلع کچہری کے باہر پارکنگ سٹینڈ کی فیس میں 100فیصد اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 20 اگست 2019 18:08

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ضلع کچہری کے باہر پارکنگ سٹینڈ انتظامیہ نے پارکنگ فیس میں100فیصد اضافہ کرکے شہریوںکو پریشان کردیا ‘شہریوں کا پارکنگ فیس 10 روپے سے 20روپے کرنے پر ڈپٹی کمشنر ساہوال سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے باہر موٹرسائیکل پارکنگ سٹینڈ انتظامیہ نے پارکنگ فیس میں100فیصد اضافہ کرکے 10روپے سی20روپے فیس کردی ہے اور کچہری آنے کے لئے شہریوں اور دیہاتیوں نے پارکنگ فیس 20روپے کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ پارکنگ فیس میں10روپے اضافہ ظلم کے مترادف ہے۔

موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے والے متعدد افراد نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارکنگ انتظامیہ فیس میں اضافے پر بحث کر نے والے شہری سے بد تمیزی کرتی ہے اور 20روپے فیس وصول کرنے پر بضد ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس میں اضافہ واپس لینے کے لئے مداخلت کی جائے تاکہ غریب لوگوں کی پریشانی ختم ہوسکے۔