Live Updates

کم آمدنی والوں کیلئےگھروں کی تعمیرکیلئے 5ارب روپےپیکج کی منظوری

پسے ہوئے طبقات کو گھرمیں ایک کمرہ بنانے کیلئے قرض دیا جائےگا، یہ قرضہ غریب لوگوں کو بلا سود دیا جائےگا۔ وزیراعظم نے یہ رقم چاروں صوبوں میں یکساں دینے کی ہدایت کی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 اگست 2019 18:00

کم آمدنی والوں کیلئےگھروں کی تعمیرکیلئے 5ارب روپےپیکج کی منظوری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2019ء) وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کم آمدنی والوں کو گھروں کی تعمیرکیلئے 5ارب روپے کی منظوری دے دی، پسے ہوئے طبقات کو گھرمیں ایک کمرہ بنانے کیلئے قرض دیا جائےگا، یہ قرضہ غریب لوگوں کو بلا سود دیا جائےگا۔

وزیراعظم نے یہ رقم چاروں صوبوں میں یکساں دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم سیٹزن پورٹل اور شکایات سیل ملکر عوام کی معلومات کا جائزہ لے کرعوامی مسائل حل کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والی مصنوعات متعارف کروائی جائیں گی۔ملک امین اسلم مشیرماحولیاتی نے بتایا کہ گھروں ، میڈیا ہاؤسز اوردفاترز میں پھل دارپودے لگائیں گے۔ وزارت توانائی نے 130ارب روپے کی بچت کی، بجلی کی لائینیں جو گھروں کے اوپر سے گزرتی ہیں ، اس کو سائیڈ لائن کروانے پر پہلے خود کام کروایا جاتا ہے، لیکن اب وزارت توانائی خود حفاظت یقینی بنائے گی، اور ٹرانسفارمر بھی حکومتی اخراجات پر لگائے جائیں گے،جبکہ پہلے لوگ نجی طور پر خرچہ برداشت کرتے تھے۔

پسے طبقات کو گھر میں ایک کمرہ بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔خیبرپختونخواہ کی طرف سفر کرتا ہے، توہوٹل کی کمی کی وجہ سے لوگ گاڑیوں میں سو رہے ہوتے ہیں، یوتھ اور کمیونٹی ایمپاورمنٹ سے سیاحتی مقامات پر بھی کاروباری افراد کیلئے ایک کمرہ بنانے کیلئے معاونت کی جائے گی۔ پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

مہنگائی اور بے روزگاری حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے کا واحد حل سرمایہ کاری ہے۔روزگار بڑھانے کیلے صنعتوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔گزشتہ سال استحکام پاکستان کا سال تھا یہ سال تعمیر پاکستان کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کو گھرمیں ایک کمرہ بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ کابینہ نے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیرکیلئے 5ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

یہ قرضہ غریب لوگوں کو بلا سود دیا جائےگا۔ وزیراعظم نے یہ رقم چاروں صوبوں میں یکساں دینے کی ہدایت کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات