جہلم کا شاہراہوں کو ماڈل بنا کرعوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے جس سے ٹریفک کے معمولات بہتر ہوں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اگست 2019 18:18

جہلم کا شاہراہوں کو ماڈل بنا کرعوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے جس سے ٹریفک ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے متعلقہ افسران کے ہمراہ جادہ چوک کا تفصیلی دورہ کیا جادہ روڈ تا شاندار چوک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ جادہ تا شاندار چوک جبکہ سول لائنز روڈ تا بلال ٹاؤن شہر کی دونوں شاہراوں کو ماڈل روڈز بنایا جا رہا ہے ان کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات مکمل کرتے ہوئے پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر ایم سیز / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس کے ہمراہ جادہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھا اور ضروری ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ جادہ چوک شہر کا مین انٹری پوائنٹ ہے جس کو خوبصورت اور تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے وسیع بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی جہلم اور دیگر افسران موجود تھے ۔